جرمنی کا سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان

برلن (قدرت روزنامہ) جرمنی نے سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان کردیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ جرمن ہم منصب نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ لگانا مشکل ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جرمن کمپنیاں پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جرمن ہم منصب نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سیلاب متاثرین کی امداد اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی سے متعلق بات چیت کی گئی .

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے کس قدر تباہی ہوئی، اندازہ لگا نا مشکل ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سیلابی پانی سے بننے والے مچھر ملیریا کا سبب بن رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہو رہا ہے .
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے، جرمن کمپنیاں پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جرمنی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، افغانستان کے بہت سارے لوگوں کو جرمنی میں پناہ دی ہے . وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہمان نوازی پر جرمنی کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان میں مون سون جون کے وسط میں شروع ہو کر اگست کے اختتام تک جاری رہی . بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات ہیں، پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں