ہدایت الرحمن کے سازشی دھرنے اور احتجاج کی ضرورت نہیں، پاک ایران بارڈر رابطہ کمیٹی

تربت (قدرت روزنامہ) پاک ایران بارڈر ٹریڈ رابطہ کمیٹی کیچ کی جانب سے حق دو تحریک بلوچستان کیخلاف اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی حمایت میں تربت پریس کلب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی . مین چوک سے پریس کلب آکر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک ایران بارڈر ٹریڈ رابطہ کمیٹی کیچ کے رہنماﺅں خلیل الفت، ڈاکٹر فضل کریم، صغیر رند اور داد جان کریم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ بارڈر کے معاملات احسن طریقے سے حل کررہے ہیں، ردیگ بارڈر، گارے بن بارڈر، جالگی بارڈر، کپکپار بارڈ کچھ دنوں کے دوران کھول رہے ہیں، جس کے بعد بارڈرکے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم ہونگے اور ضلع کیچ کے کاروباری افراد خوشحال ہونگے لیکن مولانا ہدایت الرحمن اپنے سازشی ٹولہ کیساتھ کیچ میں آکر یہاں کے برادرانہ ماحول کو خراب کررہے ہیں .

تربت کیچ لاوارث علاقہ نہیں ہے، یہاں بارڈر کمیٹیز اور متحرک سیاسی قوتیں موجود ہیں، اسلئے مولانا ہدایت الرحمن کیچ کے عوام پر رحم کرکے یہاں بلاوجہ اور سازشی دھرنا و احتجاج کی ضرورت نہیں ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرکیچ بشیر احمد بڑیچ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھارہے ہیں ہم اہلیان کیچ اورکاروباری افراد اپنے ڈی سی سے خوش ہیں اسلئے کیچ کے معاملات میں مداخلت نہ کیاجائے اگرنہ ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبورہونگے .

. .

متعلقہ خبریں