وزیرِ اعظم عمران خان کو جن عالمی رہنماؤں نے فون کیے ان کے بارے میں پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیےگئے ٹوئٹس پر ایک نظر ڈالتے چلیں . وزیرِ اعظم عمران خان کوجرمن چانسلر انجیلا مرکل نےفون کیا . وزیرِ اعظم عمران خان کوبرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی . ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن کی ٹیلی فون کال بھی موصول ہوئی . اس کے علاوہ عمران خان کو ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے بھی کال کی . پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے ان ٹوئٹس پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بہت دلچسپ تبصرے اور مزاحیہ میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے . ایک ٹوئٹر صارف نے پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ پر چند مزاحیہ میمز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویسے تھینک یو یار، اتنا بہترین میم مواد مہیا کرنے کا، بڑے عرصے بعد اتنی ہنسی آئی ہے، یہ ٹیم جو بھی چلا رہا ہے اسکی حس مزاح کو سلام . صارف نے مزید لکھا کہ ’ دنیا بہت انجوائے کر رہی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد سے ہی وزیراعظم عمران خان کو عالمی رہنماؤں کے فون پر فون آرہے ہیں جن کے بارے میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹس بھی کیے گئے ہیں . وزیراعظم آفس کو موصول ہونے والی فون کالز کے بارے میں کیے گئے ٹوئٹس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ اور طنزیہ میمز بنائی جارہی ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہیں .
متعلقہ خبریں