اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان رجیم چینج کا پہلا غیرحتمی نتیجہ ہے . سماجی رابطے کی ویب سائت پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعوان نے امریکی صدر کے بیان پر کڑی تنقید کی ہے .
شہباز اور اُس کی مُنہ زور کابینہ کے وہ وزیر کہاں ہیں جو ہر روز تین تین بار عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں؟ اگر تھوڑی سے شرم ہے یا ذرہ بھر حیا، تو انکل sam کو ڈی مارش کرکے دکھاؤ . ملکی سلامتی کو خطرات ہیں، کوئی منجی تھلے ڈانگ پھیر کے شہباز کو باہر نکالے!
— Babar Awan (@BabarAwanPK) October 15, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے یہ ثابت ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت نااہل ترین امریکن ٹوڈی اور نیشنل سیکیورٹی رسک ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان گلوبل پاور سیاست کو بخوبی جانتا تھا اِسی لئے فرمائشی سائفر پر رجیم چینج کے سامنے دیوار بنا رہا اور وہ لوگ جو “ایبسولوٹلی ناٹ” کو محظ بیانیہ کہتے تھے، اب سمجھ آیا وہ بیانیہ نہیں ہے .
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا “ایبسولوٹلی ناٹ” قوم کی خودداری اور خودمختاری کے لئے اعلانِ جہاد تھا . ان کا کہنا تھا کہ شہباز اور اُس کی مُنہ زور کابینہ کے وہ وزیر کہاں ہیں جو ہر روز تین تین بار عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں؟