عمران امریکا میں جوہری پروگرام کیخلاف مسلسل لابنگ کریں گے تو نتیجہ اور کیا نکلے گا، مصدق ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران امریکا میں جوہری پروگرام کیخلاف مسلسل لابنگ کریں گے تو نتیجہ اور کیا نکلے گا .
مصدق ملک نے اپنے بیان میںکہ امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر حیرت کیوں عمران خان امریکا میں جوہری پروگرام کے خلاف مسلسل لابنگ کریں گے تو نتیجہ اور کیا نکلے گا ڈیوڈ فینٹن پاکستان کی ایٹمی قوت کے خلاف تحریک کا بانی ہے .

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے لابنگ کے نام پر ڈیوڈ فینٹن کو پاکستان کے خلاف کروڑوں کا کنٹریکٹ دیا، اب قوم کیا صدر بائیڈن کے اس بیان پر عمران خان کو مبارک باد دے . وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان سچ کہتے تھے، وہ خطرناک ہیں، بہت خطرناک، عمران خان نے اپنے ہی ملک کے خلاف امریکا میں ایک لابنگ فرم رکھی .

. .

متعلقہ خبریں