پاکستان کے بڑے شہر میں زیر زمین سفر کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کااعلان کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں زیر زمین سفر کی سہولت کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان . تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے لاہور کیلئے ایک اور میگا منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کے افتتاح کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ لاہورشہر کے اندر انڈر گراونڈ سفر کی سہولت کا پراجیکٹ لے کر آئیں گے، یہ پراجیکٹ لاہورکے شہریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہوگا . بے ہنگم ٹریفک اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لاہور کا ماسٹر پلان منظورکر لیا ہے،لاہور میں گرین اور تعمیرات کیلئے ایریا کو مخصوص کر دیا ہے .

وزیر اعلٰی کا کہنا ہے کہ المبارک سنٹر میں فائیو سٹار ہوٹل اور چھت پر فٹ بال گراونڈ جتنا بڑا فوڈ کورٹ بنایا جائے گا، المبارک سینٹر کو ٹنل کے ذریعے قذافی سٹیڈیم سے منسلک کرکے ٹریفک مسائل کا خاتمہ کریں گے، المبارک سینٹر کے ساتھ 7 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی . اس کے علاوہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی بی ڈی کے پراجیکٹس پر کام شروع ہو چکا ہے . یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری دیدی گئی .

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان2050کے تحت بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھاجائے گا . لاہور میں آبادی کا دباؤ کم کرنے کیلئے مضافات میں رہنے والوں کو شہر کے برابر سہولتیں دی جائیں گی . بفرزون قائم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی . پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا . مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کیلئے انٹرچینج اورفلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے . وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مزید زرعی زمین ایکوائر کرنے کی بجائے ملٹی سٹوری بلڈنگ کلچر کو فروغ دیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں