سندھ

رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر میں رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے سردار سرفراز چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زائد سرد ہوگا ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں سرد موسم کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوگا جس دوران راتیں سرد ہونا شروع ہوجائینگی جبکہ نومبر کے آخر تک دن کے درجہ حرارت میں بھی خاطر خواہ کمی ہونا شروع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی رواں سال سردی زیادہ پڑ سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا مہینہ ہمیشہ گرم ہوتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں کمی نومبر کے پہلے ہفتے سے آنا شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں