ذرائع کاکہناہے کہ سردار خرم لغاری نے فیاض الحسن چوہان سے بھی ملاقات بھی کی . اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کوٹاسک سونپ دیاگیاہے . جس کے بعد صوبائی وزیرجیل خانہ جات نے بھی تیاری پکڑ لی ہے . نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہاکہ چند دن بعد اچھی خبریں ہوں گی . جبکہ دوسری طرف ترین گروپ کاکہناہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کاحصہ ہیں اورملاقاتوں پرکوئی پابندی نہیں تاہم ہم ترین گروپ کےساتھ ہیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی حکومت کومضبوط کرنے کے لیے ترین گروپ سے رابطوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے . تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے دواراکین عبدالحئی دستی اورسردارخرم لغاری سے رابطہ بھی کیاگیاہے
جب کہ دونوں اراکین کوبزدار حکومت کے ساتھ چلنے اورترین گروپ کاساتھ چھوڑنے کاکہاگیاہے .
متعلقہ خبریں