ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی جان کو خطرہ،گھر کے باہر متعدد پولیس اہلکار تعینات

لاہو ر(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو دھمکیاں ملنے کے بعد ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی اور کہا عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیر کسی کو ملنے کی اجازت نہ دی جائے . تفصیلات کے مطابق لاہور میں گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی، عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنے کے بعد والدہ بیمارہوگئی ہیں .

عائشہ اکرم کے گھر کے باہر شاہدرہ انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 8اہلکارتعینات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیرکسی کوملنے کی اجازت نہ دی جائے . . .

متعلقہ خبریں