وکلا کا 9 ستمبر کو سپریم کورٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی وکلا برادری چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ایڈہاک پر تقرری کے خلاف ایک ہوگئی . 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا .

جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کے خلاف سڑکوں پر آنے اور اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے پٹیشن بھی دائر کی جائے گی . سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے کنونشن منعقد کیا گیا . پورے پاکستان کے بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اہم رہنماؤں سمیت وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی . تقریب میں سپریم کورٹ بار صدر لالا لطیف آفریدی، علی احمد کرد، ضیاء الحسن لنجار، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی، بریسٹر صلاح الدین ،امجد شاہ ، قربان ملانو و دیگر رہنما شریک ہوئے . سپریم کورٹ بار کی جانب سے 9 تاریخ کو سپریم کورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا . صدر بار نے کہا 9 تاریخ کو میں سپریم کورٹ بند کرانے کے لیے اپنی دونوں ٹانگیں تڑوانے کے لیے تیار ہوں . سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر بیریسٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ گجر نالے پر ہزاروں گھر توڑ دیے گئے لوگ بھوکے ننگے گھوم رہیے ہیں . سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد نے جوڈیشل کمیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کی کیا صلاحیت ہے؟ مت کرو ایسا ہم بہت خطرناک لوگ ہیں . ہم کو مت چھیڑیں، ایک سیٹی بجے گی سارا سسٹم نیچے آجائیگا . تقریب میں وکلا رہنما یاسین آزاد، سردار لطیف کھوسہ ، مسعود گجر ، عاشق سولنگی، حیدر امام زیدی، احمد خٹک ، یوسف لغاری، عابد زبیری و دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں