عمران خان پتا کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں قوم کے کتنے پیسے بچائے گئے؟

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں . اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پتہ کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں قوم کے کتنے پیسے بچائے گئے؟ شہباز شریف نے منصوبوں میں 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی .

انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد اب عمران خان خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں . حکومتی کارکردگی پر شہبازشریف نے بیان دیا، جس پر نیب کا نوٹس جاری ہوا . مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میٹرو بی آرٹی کے 126 ارب روپے نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ روپے پر نیب نوٹس جاری ہورہے ہیں . یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کرلیا . ذرائع کیمطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے، انہیں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پرطلب کیاگیا ہے . ذرائع کا کہناہے کہ ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر احسن اقبال کو کنٹریکٹ دیا گیا اور کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں جب کہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا . ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی . مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناکامی کے بعد اب عمران خان خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں . حکومتی کارکردگی پر شہبازشریف نے بیان دیا، جس پر نیب کا نوٹس جاری ہوا . مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میٹرو بی آرٹی کے 126 ارب روپے نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ روپے پر نیب نوٹس جاری ہورہے ہیں . اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونا کیونکہ پہلے بھی کئی ایسے نام نہاد کرپشن کے کیس کھل کر بند ہو چکے ہیں کہ تفتیش کے دوران ان میں سے کچھ بھی براآمد نہیں ہو سکا . . .

متعلقہ خبریں