چٹورکھنڈوگردونواح میں فورجی سروس بہتربنائی جائے،فوادجان

غذر(قدرت روزنامہ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع غذر کے رہنما سید فواد جان نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر چٹورکھنڈ اور ملحقہ علاقوں میں فور جی سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان علاقوں میں صارفین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلباء و طالبات آئن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہے . موجودہ ٹاور کی مرمت اور دیگر علاقوں میں نئے ٹاور لگانا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ دور جدید میں انٹرنیٹ کے ​​​​​​​ بغیر کوئی بھی کام مشکل ہوچکا ہے . فور جی کی سروس کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ طلباء کے ساتھ کاروباری حضرات کے معاملات آگے بڑھ سکے . انہوں نے سیکٹر کمانڈر ایس سی او سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چٹورکھنڈ میں ڈی ایس ایل لائن کی تعداد میں اضافہ اور ملحقہ علاقوں میں نئے ٹاورز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام فور جی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکے . . .

متعلقہ خبریں