پاکستان دنیا بھر میں آزادی صحافت اور صحافیوں و ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کا حامی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں آزادی صحافت اور صحافیوں و ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کا حامی ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے سربراہ سٹیون بٹلر سے بات چیت کرتے ہوے کیا .

سٹیون بٹلر نے افغانستان سے عالمی صحافیوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا . وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے . انہوں نے کہا افغانستان میں عالمی میڈیا کے ارکان کو انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کیا ہے . سٹیون بٹلر نے کہا پاکستان نے مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلائ￿ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے . #/s# . .

متعلقہ خبریں