فن و ثقافت شوبز

ہماری طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی،اداکار حسن نعمان کا سابقہ اہلیہ کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے بعد ردِعمل

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور فنکار جوڑی مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے بعد اپنا ردِعمل دیا ہے۔حسن نعمان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا لکھا کہ ہماری طلاق ہو گئی ہے لیکن یہ باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی، میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں۔
اداکار نے مزید لکھا کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔انہوں نے کہا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔

قبل ازیں اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے طلاق کے حوالے سے خبروں کی تصدیقی پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے طلاق کے بارے میں بتایا کہ کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہوسکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ ہی کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم ہم آج بھی اور مستقبل میں بھی ایک خاندان ہی ہیں، کیوں کہ ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے۔
اس لیے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاں میں یاد رکھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی اپنی نجی زندگی اپنے تک ہی محدود رکھی ہے اس لیے مستقبل میں بھی یہ ہی چاہیں گے۔ شکریہ۔ واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013ء میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔

متعلقہ خبریں