جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ بناوٹی تصاویر لگاتے ہیں، آغا علی

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر شوبز اسٹارز کی ایڈیٹڈ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ لوگ پی ڈی اے سے بھرپور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں . غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے سوشل میڈیا پر فنکار جوڑیوں کی تصاویر پر کھل کر تبصرہ کیا .

ان کا کہنا تھا کہ "نجی زندگی کو نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو پیشہ ورانہ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے . " آغا علی نے کہا کہ "میں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کسی بھی کونے میں کوئی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گھر کے اندر کی زندگی میری اپنی ہے اور یہ میری حد تک ہی رہنی چاہیے . " ساتھ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر کا دفاع یوں کیا کہ "اب ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم کوئی تصویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہی نہیں، ہم عید پر ایک ساتھ تصویر بنا کر لگاتے ہیں، اور یہ اس لیے ہے کہ ہم عوامی شخصیات ہیں . " دیگر سیلیبریٹیز کی تصاویر شیئرنگ پر بات کرتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ دیگر جو شوبز شخصیات اپنی تصاویر لے کر ہر وقت سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں، شاید ان کو خوشی ملتی ہو گی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل میں جب ان کو اپنے کام سے لوگوں کی توجہ نہیں ملتی تو وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں