انٹربینک میں آج بھی ڈالر مہنگاہوگیا


لاہور(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے آغاز میں آج بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے . دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں