انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 222.31 روپے پر فروخت ہو رہاہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان ہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 42 ہزار 796 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 21 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 775 پوائنٹس پر آ گیاہے . علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں