57 % پاکستانی ٹی وی نہیں دیکھتے، گیلپ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں پہلے اخبار پڑھنے اور اب ٹی وی دیکھنے کا وقت بھی نہیں رہا۔گیلپ اینڈ کیلانی پاکستان کے حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب 57 سے زائد پاکستانیوں کے پاس گزشتہ دنوں ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں تھا۔
گیلپ کے مطابق 57 فیصد لوگوں نے گزشتہ چند دنوں میں ٹی وی دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکالا۔اس سروے میں ملک کے مختلف حصوں سے 18 سال سے زائد مرد و خواتین کو شامل کیا گیا۔
ان افراد سے ایک سوال پوچھا گیا کہ ’گزشتہ دنوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ آپ نے ٹی وی دیکھنے میں کتنا وقت گزارا؟‘۔سروے میں شامل 57 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹی وی دیکھنے میں کوئی وقت نہیں گزارا، اس کے علاوہ 18 فیصد شرکا نے بتایا کہ انہوں نے بمشکل 2 گھنٹہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارا۔
More than half of the people (57%) did not spend any time watching TV in the past few days:
Gallup & Gilani Pakistan
Learn more:https://t.co/fRKdF0TQWH pic.twitter.com/BK5Gz3kAtM
— Gallup Pakistan (@GallupPak) November 14, 2022
17 فیصد شرکا نے بتایا کہ انہوں نے بمشکل 1 گھنٹہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارا، اسی طرح 3 فیصد افراد نے بتایا کہ انہوں نے 3 گھنٹے، 2 فیصد نے 4 گھنٹے، صرف 1 فیصد افراد نے 5 گھنٹے ٹی وی دیکھ کر وقت گزارا ہے۔
ان میں 2 فیصد افراد ایسے بھی شامل تھے جنہوں نے 5 گھنٹوں سے زائد وقت ٹی وی دیکھ کر گزارا۔سروے کے مطابق اوسطاً لوگ ٹی وی دیکھنے میں دو گھنٹے گزارتے ہیں۔
جب جواب دہندگان کی عمر کے حساب کتاب پر نظر ڈالی گئی تو یہ معلوم ہوا کہ 19-23 سال کی عمر کے 25فیصد، 24-30 سال کے 22فیصد، 31-50 سال کی عمر کے 35 فیصد جبکہ 50 سے زیادہ عمر کے 19 فیصد شرکاء روزانہ اوسطاً 2 گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں۔