فواد عالم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری، کس نے دعا دی تھی کہ 100 سکور بناؤ گے؟ کھلاڑی نے زبردست بات بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے والدہ نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں تم سنچری سکور کرو گے . فواد عالم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 124 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی .

ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز سنچری سکور کرنے والے قومی بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ویسٹ انڈیز کو جلد از جلد آؤٹ کرنا ہے، چوتھے روز میزبان ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کر دیا تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے . اپنی سنچری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ آج کی اننگز اپنے والدین کے نام کرتا ہوں . فواد عالم نے بتایا کہ میچ سے پہلے ان کی فون پر اپنی والدہ سے بات ہوئی تھی، والدہ نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے اور والد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری سکور کروں، ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے . قومی بلے باز کا کہنا تھا سبینا پارک کی وکٹ آسان تھی اور نہ موسم، میچ کے پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا . انہوں نے کہا کہ اللہ جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں . ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا، خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیا، والد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا وقت ضرور آئے گا . سنچری کے بعد خوشی منانے کے انداز کے حوالے سے فواد عالم کا کہنا تھا کہ سیلیبریشن کا یہ انداز مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتغل غازی سے متاثر ہو کر اپنایا ہے . فواد عالم کا کہنا تھا یہ انداز میں نے اظہر علی کے ساتھ طے کیا تھا، ہم دونوں نے سنچری بنانے پر یہ سٹائل اپنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے . . .

متعلقہ خبریں