انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 164 روپے 30 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے جس کے بعد ڈالر 164 روپے 70 پیسے پرٹریڈ کر رہاہے .

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میںآ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 599 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد اضافہ ہونا شروع ہوا اور انڈیکس 387 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 986 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ 48 ہزار کی نفسیاتی حد حاصل کر لے گا . . .

متعلقہ خبریں