کابل ائیرپورٹ پر شدید فائرنگ اور آگ لگنے کی اطلاعات

کابل (قدرت روزنامہ) کابل ائیرپورٹ پر شدید فائرنگ اور آگ لگنے کی اطلاعات . تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں .

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر موجود امریکی اتحادی فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے . مسلح افراد اور امریکی اور جرمن فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں . جبکہ کشیدگی کے اس واقعے کے بعد کابل ائیرپورٹ سے دھویں کے بادل بھی اٹھنے لگے . بتایا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر اب بھی ہزاروں افراد موجود ہیں . غیر ملکی افواج کی جانب سے ہنگامی اںخلاء اور افغان شہریوں کی جانب سے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہیں، اسی باعث ائیرپورٹ پر لوگوں کا بے انتہاء رش ہے . دوسری جانب افغان طالبان نے غیر ملکی افواج کو 31 اگست تک ہر صورت افغانستان سے نکل جانے کی وارننگ دی ہے . ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مغربی افواج کے انخلاء کیلئے31 اگست ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کیلئے ریڈلائن ہے، قیام میں توسیع کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا، امریکی فوج کے انخلاء تک حکومت کا اعلان نہیں کیا جائے گا . سہیل شاہین نے کہا کہ توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہوگی اور اس ردعمل سامنے آسکتا ہے . کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ بہتر زندگی کیلئے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں . ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے تک حکومت اور کابینہ کا اعلان نہیں کریں گے . . .

متعلقہ خبریں