کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، شہری 11کروڑ روپے سے محروم
کلفٹن بلاک 5میں بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا، 2موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی شہر میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی میں شہری کو 11کروڑ روپے سے محروم کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک 5میں بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا، 2موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی،
شہری ذولفقار علی نے بتایا کہ وہ 19 نومبر کو بیرون ملک سے کراچی آیا تھا، 21نومبر کو بینک سے رابطہ کرکے رقم نکالنے کا کہا، 24نومبر کو بینک انتظامیہ نے5لاکھ ڈالر حوالے کیے، بینک سے رقم لے کر نکلا تو بوٹ بیسن کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ لیا،ذوالفقار علی نے بتایا کہ 5لاکھ ڈالرز کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11کروڑ روپے بنتی ہے،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہری سے ڈکیتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔