راولپنڈی جلسہ،عمران خان کے ائیر پورٹ روانہ ہونے کیلئے بلٹ پروف گاڑی زمان پارک میں پہنچا دی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ائیر پورٹ روانہ ہونے کیلئے بلٹ پروف گاڑی زمان پارک میں پہنچا دی گئی،بلٹ پروف گاڑی میں اسٹریچر بھی لگا دیا ہے . راولپنڈی راونگی سے قبل ڈاکٹرز کی ٹیم سابق وزیر اعظم کا چیک اپ کرے گی اور ڈاکٹرز کی ٹیم بھی عمران خان کے ساتھ سفر کریں گے .


میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عمران خان ایک بجے زمان سے سخت سکیورٹی میں راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گے،چیئرمین تحریک انصاف اولڈ ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچیں گے،عمران خان دوپہر تک زمان پارک سے ہی لانگ مارچ کو مانیٹر کریں گے . یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا قاتلانہ حملے میں بچنا مشکل تھا،محفوظ رہا تو اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا،جب سے سیاست میں آیا ہوں میری جان خطرے میں ہے .
میری اہلیہ نے مجھے حملے کے بعد ٹی وی پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا،میری اہلیہ سمجھ رہی تھیں کہ میں ٹھیک ہوں لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا مجھے تین گولیاں لگیں،میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے . جبکہ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر باہر نکل رہا ہوں،قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے . چاہتا ہوں تمام پاکستانی 26 نومبر راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں،جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے .
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے . مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے . انتخابات کے جلد یا بدیر ہونے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں