حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں،عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردعمل

 

لاہور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں،اعظم سواتی پر تشدد، بلیک میل کرنیوالی ویڈیو کی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاہے کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے ،سینیٹرز کی اپیلوں کے باوجود عدالت کے دروازے ان کیلئے بند رہے، ان کاکہناہے کہ وہ ٹوئٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہو جاتا ہے ،اس ریاستی فاشسزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہو گی .

.

.

متعلقہ خبریں