وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر بات چیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی . وزیراعظم نے کہاکہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مظبوط ہوں گے .

وزیراعظم نے کہاکہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی . جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں