ایک میراثی کا لڑکا چھت پر چڑھ گیا، رانا ثنا اللہ کی دلچسپ مثال دینے سے پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی دلچسپ مثال دینے سے پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی . ایک صحافی نے سوال میں اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے کی مثال دی .

جس پر رانا ثنا اللہ نے پنجابی زبان میں ایک دلچسپ مثال سنائی . رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک میراثی کا لڑکا چھت پر چڑھ گیا اور دھمکی دی کہ میں نے چھلانگ لگانی ہے . گھر والوں نے اسے بڑا روکا لیکن وہ مسلسل دھمکیاں دیتا رہا . وہاں سے ایک آدمی گزرا تو اس نے گھر والوں سے کہا پیچھے ہٹ جائیں اور لڑکے سے کہا کہ لگاؤ چھلانگ . جس پر گھر والوں نے کہا کہ یہ تو ہمارے گھر کی بات ہے آپ کہاں سے آگئے . ہم کہتے ہیں لگاؤ چھلانگ .

. .

متعلقہ خبریں