60 روز میں حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی، آرڈیننس لاگو ہونے کے بعد اسحاق ڈار کی نشست پر کس کو سینیٹر بنوایا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات آرڈیننس منظور کرنے کے بعد اسحاق ڈار کی نشست پر وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے . نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات آرڈیننس کے تحت 60 روز تک حلف نہ اٹھانے والے سینیٹ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے رکن کی نشست خالی ہوجائے گی .

اس کا سب سے بڑا نقصان اسحاق ڈار کو ہوگا جنہوں نے مارچ 2018 کے بعد سے اب تک حلف نہیں اٹھایا . ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس لاگو ہونے کے بعد اسحاق ڈار کی نشست پر وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرایا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں