راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پنجاب بار کونسل نے عدلیہ کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے . پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کا نوٹیفیکیشن اور اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 5دسمبر کو پنجاب بھر کی عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا .
پنجاب بار کونسل کے مطابق 5 دسمبر سے سینئر موسٹ جج ملک شہزاد احمد کی عدالت کا مکمل بائیکاٹ ہوگا، صوبے کے 36اضلاع کی بارز میں مذمتی اجلاس اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے .
. .