وفاقی کابینہ کا اجلاس، 37ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے .

کابینہ نے انتخابی اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دے دی ، جس کے تحت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے، 60 روز میں حلف نہ لینے والے کی سیٹ خالی تصور ہو گی . کابینہ نے ڈاکٹر اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے اور 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی . کابینہ نے ڈاکٹر ندیم ظفر کو ادارہ شماریات کا سربراہ تعینات کرنے اور ڈاکٹر احمد مجتبی کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی . . .

متعلقہ خبریں