سندھ
کل سے کراچی بدلتا نظر آئےگا، گورنر سندھ
کراچی (قدرت روزنامہ)ایسے کتب میلوں کے انعقاد سے شہر قائد کو جرائم کا شہر بننے سے روکا جاسکتا ہے، گزشتہ 75 برسوں میں جو کچھ ہوگیا ہے اسیے ٹھیک کرنا ہے۔ کل سےکراچی بدلتا نظر آئےگا۔ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں منعقدہ کتب میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں ایسے کتب میلے لگتے رہیں تو ہم کراچی کو جرائم کا شہر بننے نہیں دیں گے، ان پچھتر برسوں میں جو کچھ ہوگیا ہے اسے ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل ڈاکٹر سیف الرحمان ایڈمینسٹریٹر کراچی مقرر ہوئے ہیں، انہیں سندھ حکومت سے بھرپور تعاون حاصل ہے۔
شارع فیصل پر خوبصورت پودے لگانے کا کام شروع ہوگیا ہے، کل سےکراچی بدلتا نظر آئےگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کل سوئی سدرن کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی ہے۔