پنجاب

اپریل کے بعد سے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو تنخواہ نہیں ملی، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپریل کے بعد سے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو تنخواہ نہیں ملی، اب شبہ ہے کہ ہمارے نام پر تنخواہیں نکال کر حکومتی ارکان خود نہ کھاگئے ہوں۔لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان تنخواہیں لے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کے پاس نمبر پورے ہیں، گورنر پنجاب ’بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اور 70 فیصد پاکستان الیکشن کی طرف جائے گا، الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے، ہم تمام نشستوں سے استعفے دے چکے ہیں، ہم نےفیصلہ کیا ہےکہ آگے بڑھیں گے اور اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔
فوادچوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ایک ارب 75 کروڑ کے غیر ملکی دورے کیے، بلاول بھٹو سے کوئی نہیں پوچھ رہا کہ اتنے روپے کہاں خرچ کیے؟

متعلقہ خبریں