اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرنے کی اجازت ہوگی . وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی جائے گی .
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسٹاک کا جائزہ لینے کے بعد چینی کی مزید برآمد کی منظوری بھی دی جاسکتی ہے . وزیر خزانہ نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کی چینی برآمد سے متعلق سمری پر فیصلہ کیا .
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری کو مزید اسٹاک معائنے کے معاملے پر اعتراض ہے، پنجاب کی جانب سے پہلے ہی انسپیکشن رپورٹ جمع کرائی جاچکی ہے .
ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں مزید چینی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے متعلق غور ہوگا . اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اور ماحولیات کی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی .