سندھ: لاپتہ افراد کی بازیابی، رپورٹ کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کروانے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے . سندھ ہائی کورٹ میں خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی .

عدالت نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی .
سندھ حکومت اور پولیس نے عدالت سے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی . عدالتِ عالیہ نے سندھ حکومت اور پولیس کو 6 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا .
سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد بلال کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی . درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ 4 افراد حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے، لاپتہ ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں .
درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے شہریوں کو درخشاں اور حیدری مارکیٹ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں