افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے . دہشت گرد تنظہم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی . رائٹرز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں . ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر دھماکے ہوئے . انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا . سہیل شاہین نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں . مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے . افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے . جبکہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا . واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا کے لیے ہزاروں کی افراد اس وقت کابل ایئرپورٹ پر جمع ہیں . امریکہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلا چاہتا ہے . امریکی حکام کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افغان باشندوں کو افغانستان سے نکالا لیا جائے . . .
کابل (قدرت روزنامہ) کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے . تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں 140 افراد زخمی ہونے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں .
متعلقہ خبریں