عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے، محسن شاہنواز رانجھا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں جھوٹ بولا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ سب چور اور ڈاکو ہیں، لیکن خود وہ سب سے بڑے ڈکیت نکلے۔
اُنہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی گھڑیوں کی غلط قیمت لگوائی گئی، الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، مکاری کرتے ہیں اور اب ان کی غلط بیانیاں پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز توشہ خانے سے چوری کی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سیاست میں آلودگی پھیلائی، ان کی اس کرپشن کو اب قوم کے سامنے رکھنا ہو گا۔محسن شاہنواز رانجھا نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی گندی سیاست کو ملکی سیاست سے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔