21 دسمبر کو ماورا حسین کی کون سی خواہش پوری ہوئی؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی .

اداکارہ نے مکۃ المکرمہ سے ویڈیو شیئر کی ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے والدہ کے ساتھ مقدس شہر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی تھیں .

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’21 دسمبر 2022 کے دن میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی، الحمداللہ‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور کیا مانگوں اللہ سے الحمدللہ‘ .

انہوں نے خانہ کعبہ کی ایموجیز بھی شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ 2 بار عمرے کی ادائیگی کی اور اب زندگی کو مکمل محسوس کر رہی ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by MAWRA HUSSAIN (@mawrellous)

عمرے کی ادائیگی سے قبل اداکارہ نے ایک الگ پوسٹ میں مسجد نبویؐ جانے کیلئے اپنے جوش و خروش کا ذکر کیا تھا .

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں، براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں‘ .

انہوں نے لکھا کہ مسجد نبوی کے ریاض الجنۃ میں دعا مانگنا میری زندگی کا سب سے پرسکون تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا .

. .

متعلقہ خبریں