شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم پر قابو نہیں پاسکے ہیں‘ مرتضی وہاب
کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اب سے کچھ دیر قبل امن وامان کی صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کئی دہائیوں تک دہشتگردی ہوتی رہی ہے اور اس وقت دہشتگردی جیسے بڑے واقعات پر قابو پالیا گیا ہے تاہم شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
حکومتِ سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ، آئی جی یا ایس ایچ او نہیں چاہے گا کہ ملزمان کو چھوڑ دیا جائےلہزا لا اینڈ آرڈر سے متعلق یہ کہنا کہ پولیس لوگوں کو چھوڑ دیتی ہے سرا سر غلط ہے۔
کراچی ایڈمنیسٹریٹر کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کئی دہائیوں تک دہشتگردی ہوتی رہی ہے وزیر اعلی کی جانب سے شہر میں جرائم کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دہشتگردی جیسے بڑے واقعات پر قابو پالیا گیا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی ہے تاہم شہر میں اسٹریٹ کرائم پر فی لحال ہم قابو نہیں پاسکے ہیں ۔