مسجد الحرام میں بارش، طواف جاری رہا

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران بھی زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا . مسجد الحرام میں نماز فجر کے دوران بارش کے دوران طواف اور نماز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں .

وڈیوز میں زائرین کو بارش کے دوران سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت اورطواف میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے . حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے جن کے تحت 200 سے زیادہ انچارجز اور 4 ہزار کارکن تعینات کیے گئے تھے . پانی کی نکاسی کے لیے 500 سے زائد مشینیں بھی فراہم کی گئی تھیں . سعودی عرب کے محکمہ موسمیات بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہرکیا .

. .

متعلقہ خبریں