مسجد الحرام میں برف باری کی حقیقت منظرِعام پر آگئی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں برف باری کی حقیقت سامنے آگئی . تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں شدید برف باری کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے، یوٹیوب اور فیس بک پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مسجد الحرام کے قریب شدید برف باری اور زائرین کو اس نادر واقعہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، 55 سیکنڈ کی یہ ویڈیو پہلی بار ہفتہ کو یوٹیوب پر سامنے آئی، اس کے بعد سے ویڈیو کے چھوٹے کلپس کو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے .


اس ویڈیو میں مرد اور خواتین کو حجاج کے لباس میں ملبوس، چاروں طرف برف باری میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس دوران لوگ اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ کچھ لوگ سیلفی لیتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں، یہاں تک کہ ایک پولیس والا بھی چھتری اٹھائے نظر آتا ہے .

اس سلسلے میں سعودی گزٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ مملکت کے سرکاری موسمیاتی ادارے نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے، اس حوالے سے سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز (NMC) کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں مبینہ طور پر مسجدالحرام میں برف باری کو دکھایا گیا ہے، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا یہ ویڈیو کلپ جعلی ہے اور اس کا حقیقیت سے کوئی تعلق نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں