جماعت اسلامی کا نقطہ نظر ہمیں تفصیل سے معلوم ہے، خالد مقبول صدیقی


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا نقطہ نظر ہمیں تفصیل سے معلوم ہے، انہوں نے غور سے اور ہمدردی سے ہماری باتیں سنی ہیں، ہم بڑے سنجیدہ مسئلے پر یہاں آئے ہیں . ادارہ نور حق کراچی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی .


خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج جماعت اسلامی کے مرکز پر آئے ہیں، بلدیاتی انتخابات سے پہلے پری پول ریگنگ ہو رہی ہے، کراچی اور حیدرآباد میں دو ووٹر لسٹیں موجود ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں، احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، 9 جنوری کو احتجاج کرنے جا رہے ہیں .
کنوینو ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم یہ مانتی ہے کہ بنیادی جمہوریت ہی اصل جمہوریت ہے، جاگیردارانہ جمہوریت ماننے والے لوگ بنیادی جمہوریت کو خطرہ سمجھتے ہیں . خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے انتخابات میں پری پول ریگنگ ہوچکی ہے، سب سے بڑا ہاتھ حلقہ بندیوں میں دیکھایا گیا ہے، ہم فوری شفاف اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں بھی گئے اور مذاکرات بھی کیے . ہم نے جماعت اسلامی کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے . انہوں نے کہا کہ ایک دھاندلی ہوچکی ہے تو کیا اس کے ساتھ انتخابات قابل قبول ہوں گے؟ بنیادی جمہوریت کے بغیر جمہوریت ادھوری سی ہے .

. .

متعلقہ خبریں