سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ نوٹیفکیشن امریکہ اور برطانیہ میں نیٹ فلکس یوزرز کو موصول ہوا ہے، جس کے بعد ان صارفین نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی . صارفین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے نیٹ فلکس کی جانب سے کوئی تردید کا تصدیق بھی سامنے نہیں آئی ہے . واضح رہے کہ سلطنت عثمانیہ کے قیام کے حوالے سے بنائے گئے ترک ڈرامہ سیریل کو نیٹ فلکس کے کامیاب ترین سیریز میں شمار کیا جاتا ہے اس سیریز کو گزشتہ برس رمضان میں وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر اردو میں ترجمہ کے بعد نشر بھی کیا گیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو نیٹ فلکس سے ہٹایا جارہا ہے . خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد نیٹ فلکس یوزرز کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے انہیں یہ نوٹیفکیشن موصول ہورہا ہے کہ نیٹ فلکس یوزرز 20 ستمبر 2021 کے بعد سے ارطغرل غازی کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھ سکیں گے .
متعلقہ خبریں