ملک سے بھاگنا شرمناک تھا، بھاگنے سے بہتر تھا اشرف غنی طالبان کے ہاتھوں پکڑے جاتے، سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے ملک چھوڑنے والے سابق افغان صدر اشرف غنی کو یوٹیوب پر اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ دے دیا . بی بی سی پشتو کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق نائب افغان صدر نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ معزول صدر محمد اشرف غنی نے لوگوں سے ان الزامات کے بارے میں کھل کر بات کیوں نہیں کی جو لوگوں نے ان پر ملک چھوڑنے کے بعد لگائے ہیں، سابق صدر کو میری سفارش یہ ہے کہ وہ یوٹیوب پر جائیں اور اپنی سابقہ تقریریں سنیں، جن میں انہوں نے ہمیشہ کہا کی یہ مت پوچھو ملک نے تمہارے ساتھ کیا کیا ہے، پوچھو کہ تم نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، وہ ہمیشہ ایک روشن خیال بادشاہ امان اللہ خان کی مثال دیتے جو ملک سے بھاگ گئے اور لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا .

امر اللہ صالح نے کہا کہ اشرف غنی کے لیے بھاگنے سے بہتر تھا کہ وہ طالبان کے ہاتھوں پکڑے جاتے کیوں کہ اس وقت لوگ ان کے گرد جمع ہوتے اور عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالتی، اشرف غنی کہتے تھے اگر طالبان سیاسی تصفیہ تک نہیں پہنچے تو وہ محل میں مارے جانے کے لیے تیار ہیں . . .

متعلقہ خبریں