پیدا سعودی عرب میں ہوئے، اس لئے عربی انداز سے ہی شادی کریں گے ۔۔ پاکستان میں ہونے والی ایسی شاہانہ شادی جو سعودی عرب کی شادیوں جیسی تھی

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے رہائشی ثاقب کی شادی کچھ منفرد انداز سے ہوئی جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی بھی ملی . ان کے 10 بھائی بہن ہیں اور یہ سب سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور انہوں نے وہیں سے تعلیم حاصل کی، ان کے والد نے 25 سے زائد حج اور ہزاروں عمرے ادا کیئے تھے .

ثاقب کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں سے پڑھا لکھا لیکن اب یہاں پاکستان میں آگئے ہیں، اس لئے میں نے سوچا کیوں نہ شادی بھی کچھ منفرد انداز سے کریں تو سعودی عرب کی تھیم پر شادی کرنا مناسب سمجھا . میرے سارے دوست بھی وہیں سے اپنا اپنا ٹکٹ کروا کر آئے ہیں . ان کو اردو نہیں آتی . دلہن عروسی لباس میں پاکستانی انداز میں بیٹھی ہوئی ہیں، البتہ دولہا اور دیگر تمام لوگ عربی توپ، جھگے اور منترہ پہنتے ہوئے ہیں . ان کی شادی پاکستان کی منفرد ترین شادیوں میں سے ایک ہے . شادی میں کھانے بھی عربی تھے . بیٹے کو باپ نے ہنی مون پر حج کے 2 ٹکٹ تحفے میں دیئے ہیں . ان کی شادی پر لاکھوں کا خرچہ کیا، شادی میں شریک مہمانوں نے بھی اپنے طور سے عربی لباس ذیبِ تن کئے تھے . . .

متعلقہ خبریں