عوام تیاری کرلیں ۔۔اگست میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے عوام کو ایک مرتبہ پھر خبردار کردیا . وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگست میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 9 فیصد سے زائد ہو سکتی ہے .

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی، سویابین، پام آئل، گندم، کروڈ آئل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں . اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں درآمدات 6 ارب ڈالرز تک رہنے کی توقع ہے، اگست میں تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر ہوسکتا ہے . وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا . وزارت خزانہ کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ قابو میں رہنے کی توقع ہے، اگست میں ترسیلات زرڈھائی ارب ڈالرز کی توقع ہے . . .

متعلقہ خبریں