شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرنے کا موقع نہیں دیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرنے کا موقع نہیں دیا گیا . پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا کراچی میں منعقدہ جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر کا خطاب نہ ہو سکا تاہم پی ایم ایل ن پختونخوا کے صدر کو خطاب کا موقع دیا گیا .

باغ جناح کراچی میں جے یو آیی ایف کی میزبانی میں منعقد پی ڈی ایم کے جلسہ میں ن لیگ کی شرکت واضح نہیں دکھائی دی،جلسہ میں مریم نواز شریف نہیں ہوئیں . باغ جناح کراچی میں اس سے قبل گذشتہ سال پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقدہ پی ڈی ایم جلسہ میں ان کا کلیدی خطاب تھا . دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اشارہ دے دیا . پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے ، سالانہ ترقیاتی تخمینہ ساڑھے 5 فیصد قوم کودیا گیا ، اگلے سال 6.5 فیصد کے تخمینہ کا اعلان ہوا، نااہلی کی وجہ سےغریب انسان کیلئے جینا مشکل ہوگیا ہے، پہلے ایک گھرمیں 5 لوگوں میں سے 3 روزگار والے 2 بے روزگار ہوتے تھے، آج ایک گھرمیں 5 میں سے 4 بےروزگاراور صرف ایک کام کرنے والا ہے ، لوگوں کیلئے راشن لینا مشکل ہوگیا ہے ، آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیل دیاگیا ، ایسی صورت حال پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کوممتاز مقام دلا کر ہی دم لیں گے . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پی ڈی ایم کے جلسے نہیں ہوئے تو کہا گیا یہ خاموش ہوگیا ، آج کا جلسہ بتا رہا ہے پی ڈی ایم زندہ اور فعال ہے ، موجودہ حکومت ناجائزہے اسے کوئی عوامی حمایت حاصل نہیں ہے ، جعلی حکومت جبرکے ساتھ کرسی پربیٹھی ہے، قانون اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے تحت ہم نے ملک کو چلانا ہے ، پاکستان نااہلوں کیلئے نہیں بناتھا، لوگو اٹھواورانقلاب لاؤ کیوں کہ اب انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ، قو م سے کہتا ہوں مایوسی کی طرف نہیں جانا ، ہم تھکے نہیں ، آپ اپنے جذبوں کو بلند رکھیں . . .

متعلقہ خبریں