افغانستان سے گزشتہ 15دنوں میں کتنے افراد نے انخلاء کیا ، اہم ترین خبر آگئی

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان اور کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد لوگوں کے بڑی تعداد میں انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 15 دنوں میں مختلف ممالک کے ایک لاکھ 90 ہزار افراد افغانستان چھوڑ کر جا چکے ہیں . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  بیلجیئم نے 14سو  ،سویڈن نے 11سو ،ڈنمارک نےایک ہزارافرادکونکالا ہے ، برطانیہ نے اب تک 15 ہزار، پاکستان نے 22 ہزار  ، اٹلی نے پانچ ہزار گیارہ   افراد کوکابل ایئرپورٹ سےنکالا ہے .

جرمنی کی جانب سے پانچ ہزار 347 ، آسٹریلیا نے 41 سو ، کینیڈا نے 37 سو ، فرانس نے تین ہزار ، نیدر لینڈز نے 25 سو افراد کا انخلاء ممکن بنایا . واضح رہے کہ  گزشتہ جمعرات کو کابل ائیرپورٹ پر دھماکے میں امریکی فوجیوں سمیت 190 افراد ہلاک ہوئے تھے ، دھماکوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ خراسان نےقبول کی تھی ، دھماکوں سے قبل امریکہ  ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق خبردار کر دیا تھا کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے ، شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں . . .

متعلقہ خبریں