ملتان (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کہ 75 سال بعد بھی وہی لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جنہوں نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا تھا . جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 75 سال بعد بھی وہی لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جنہوں نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا، غلام ابن غلام سیاست پر چھائے ہوئے ہیں، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے .
سراج الحق نے کہا کہ ان کا احتساب سپریم کورٹ، نیب نہیں کر سکتا، یہ اپنے آپ کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ان کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں نہیں پڑھتے، یہ آپ کو شودر اور اپنے آپ کو برہمن سمجھتے ہیں، دو راستے ہیں، موجودہ حالات پر اکتفا کر لیں یا پھر ان کو نشان عبرت بنا دیں .
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سےلوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں رہی، اب آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا، یہ بدمعاش ہیں، ان کا احتساب سپریم کورٹ اور نیب نہیں کرسکتا، ان کا احتساب کوئی ادارہ نہیں کرسکتا، یہ اور مخلوق ہے جو اپنے آپ کو آقا اورعوام کو غلام سمجھتے ہیں .