مہران ٹائون فیکٹری حادثے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع متعلقہ محکمے بھی شامل

کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی مہران ٹائون فیکٹری حادثے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیاہے . فیکٹری حادثے کی تحقیقات میں متعلقہ محکموں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا .

تفتیش کار اب تک آگ لگنے اور پھیلنے کی وجوہات کا تعین نہیں کرسکے . کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹائون فیکٹری حادثے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے . فیکٹری حادثے کی تحقیقات میں متعلقہ محکموں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . شامل تفتیش محکموں میں کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ،سیسی،لیبر اور فائر بریگیڈ کے محکموں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے . تفتیش کار اب تک آگ لگنے اور پھیلنے کی وجوہات کا تعین نہیں کرسکے . دھوئیں میں ایسا کون سا کیمیکل یا گیس تھی جس نے 16 افراد کی جان لے لی . کیس کے حل کے لئے متعلقہ محکمے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کے پابند ہونگے . تفتیش کاروں نے متعلقہ محکموں سے جواب طلبی کے لئے خطوط ارسال کردیے . . .

متعلقہ خبریں