افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلاء، جرمنی کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زبردست اعلان کر دیا
کابل (قدرت روزنامہ)جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکوماس نے افغان دارلحکومت سے شہریوں کے انخلاءمیں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان جرمن تعلقات افغانستان کے علاوہ بھی انتہائی قربت پر مبنی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلاءمیں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،جرمنی افغانستان میں ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کر رہاہے ، شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پر امید ہیں کہ باقی رہ جانے والے جرمنز کوافغانستان سے نکلنے کا موقع ملے گا ، پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ملک ہے اور معاملات کو بہتر سمجھتا ہے ، افغانستان سے بڑی تعدادمیں لوگوں کو نکالا گیا ہے ،،رواں سال انتہائی کم قیمت میں یہ ہماری تیسری ملاقات ہے ،، پاکستان جرمن تعلقات افغانستان کے علاوہ بھی انتہائی قربت پر مبنی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات انتہائی ڈرامائی انداز میں بدلے ، پاکستان نے غیر ملکیوں کے انخلاءمیں کلیدی کر دار اد ا کیا ، افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان مشکل سے دو چار ہے ، ، شہریوں کے انخلاءکیلئے پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ۔