پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ، مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے . تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی .

ملاقات میں مجلس شوریٰ پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . وزیراعظم کے مشیرڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ 13ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے . موجودہ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سا ل کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا . یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑےپیمانےپراکھاڑ پچھاڑ . . 53 ججوں کا تبادلہ . .

متعلقہ خبریں